لاہور میں 5 سالہ بچی پر تیزاب سے حملہ، 20 فیصد جسم جھلس گیا

25

لاہور :لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک سوتیلے باپ نے 5 سالہ بچی پر تیزاب پھینک دیا، جس سے بچی کا 20 فیصد جسم جھلس گیا۔

 

 

رپورٹ کے مطابق، بچی اپنے والدین کی طلاق کے بعد اپنے دادا کے ساتھ رہتی تھی۔ جب بچی نے اپنی ماں اور سوتیلے باپ کے ساتھ جانے سے انکار کیا، تو ملزم نے غصے میں آ کر بچی پر تیزاب پھینک دیا۔

واقعے کے بعد بچی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

 

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا وعدہ کیا۔

تبصرے بند ہیں.