ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

74

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہو گیا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق آج 24 قیراط فی تولہ سونا 500 روپے اضافے کے بعد 2,75,700 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

 

 

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1428 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 2,36,368 روپے ہوگئی۔

 

عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 5 ڈالر اضافے کے ساتھ 2,645 ڈالر تک پہنچ گیا، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھا گیا۔

 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر مثبت سرگرمیاں دیکھی گئیں۔

100 انڈیکس میں 1,453 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1,06,558 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
 

ماہرین کے مطابق یہ تیزی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد اور مارکیٹ میں مثبت سرگرمیوں کو ظاہر کرتی ہے۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے اور اسٹاک مارکیٹ میں بہتری معاشی صورتحال کی بدلتی تصویر پیش کرتی ہے، جو سرمایہ کاروں اور صارفین دونوں کے لیے اہم ہے۔

تبصرے بند ہیں.