ایشیائی ترقیاتی بینک کا این ٹی ڈی سی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاور ٹرانسمیشن منصوبوں میں مزید تعاون کی یقین دہانی
لاہور: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے وفد نے این ٹی ڈی سی ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا، جہاں پاور ٹرانسمیشن سٹرینتھننگ پراجیکٹ اور قسط 4 کے انویسٹمنٹ پروگرام پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر دونوں اداروں نے منصوبوں کی موجودہ پیشرفت کا جائزہ لیا اور مستقبل میں ان کے کامیاب نفاذ کے لیے مزید تعاون پر زور دیا۔
اے ڈی بی کے وفد میں ڈائریکٹر انرجی سیکٹر جونہو ہوانگ، سینئر پروجیکٹ آفیسر احتشام خٹک اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں، جب کہ این ٹی ڈی سی کی نمائندگی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر محمد وسیم یونس نے کی۔ اے ڈی بی نے این ٹی ڈی سی کے ساتھ ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، تاکہ توانائی کی ترسیل کے نظام میں بہتری لائی جا سکے۔
تبصرے بند ہیں.