شام میں امن، علاقائی استحکام کے لیے اہم ضرورت ہے: ممتاز زہرا

44

 

اسلام آباد: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ شام میں امن کا قیام علاقائی استحکام کے لیے ضروری ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کا ذکر کیا۔ وزیراعظم نے ون واٹر سمٹ میں شرکت کی اور آبی تنازعات کے حل کے لیے علاقائی تعاون اور ڈیٹا شیئرنگ پر زور دیا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے اسرائیل کے فلسطینیوں پر ظلم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد میں اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے جسے پاکستان نے خوش آئند قرار دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد چاہتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.