بلاوائیو : قومی ٹیم اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور وہ اس میچ کو جیت کر سیریز کو وائٹ واش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
پاکستانی ٹیم نے اس میچ میں اپنے بنچ اسٹرینتھ کو آزمانے کے لیے چار تبدیلیاں کی ہیں تاکہ تمام کھلاڑیوں کو موقع دیا جا سکے۔ قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا تھا، جس میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف، اوپنر صائم ایوب،عرفان خان نیازی اور سپنر ابرار احمد کو آرام دیا گیا ہے۔
اس نئی پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان علی آغا، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، طیب طاہر، قاسم اکرم، عارف منہاس، جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد حسنین اور سفیان مقیم شامل ہیں۔ یہ میچ پاکستان کے لیے ایک اہم موقع ہے تاکہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو آزما سکے اور سیریز میں مکمل برتری حاصل کر سکے۔
تبصرے بند ہیں.