کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی تیزی کا رجحان جاری رہا۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 6 ہزار 757 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
اس سے قبل، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں 545 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 5 ہزار 104 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اس مسلسل تیزی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے اور مارکیٹ میں مزید ترقی کی توقع کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ کاروباری دن کے اختتام پر امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 277.85 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے، جس سے روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.