لاہور : لاہور اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جہلم، سرائے عالمگیر، ننکانہ صاحب، جلالپور بھٹیاں، کالا باغ، گجرات اور ان کے گردونواح میں زلزلے کے اثرات محسوس ہوئے۔ اس کے علاوہ وزیر آباد، چنیوٹ، شاہ کوٹ، بھلوال اور خانقاہ ڈوگراں میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کھاریاں کے قریب تھا اور اس کی گہرائی تقریباً 15 کلومیٹر تھی۔ اس کے علاوہ، آزاد کشمیر کے میرپور کے نواحی علاقوں جاتلاں، کھڑی شریف، چکسواری اور اسلام گڑھ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یہ جھٹکے دیکھتے ہوئے لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔
تبصرے بند ہیں.