پاکستانی بولرز کی دھوم، زمبابوے 57 رنز پر پویلین لوٹ گیا

45

بلاوایو :دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان کے خلاف صرف 57 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ میزبان ٹیم کے 8 کھلاڑی سنگل ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔

پاکستان کے نوجوان بولر سفیان مقیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض تین رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عباس آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے دوسرے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ کپتان سلمان آغا کی قیادت میں ٹیم میں صائم ایوب، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔ آج کا میچ جیت کر پاکستان کے پاس سیریز اپنے نام کرنے کا موقع ہے۔

تبصرے بند ہیں.