بانی پی ٹی آئی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بیرونی سازش کا حصہ بن چکا ہے: فیصل واوڈا

61

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک منظم پراپیگنڈا کے تحت استعمال کیا جا رہا ہے۔ فیصل واوڈا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان خود اپنے ٹوئٹر ہینڈل کو نہیں چلا رہے، بلکہ انہیں بیرونی سازشوں کے ذریعے اس پراپیگنڈے کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی اور قاسم سوری جیسے افراد نے عمران خان کے خلاف سازشیں تیار کی ہیں، جن کا مقصد انہیں سیاسی میدان سے باہر کرنا ہے۔ فیصل واوڈا کے مطابق، حالیہ تنازعہ کا ٹوئٹ عمران خان نے نہیں بلکہ ان کے مخالفین نے بنایا ہے۔

تبصرے بند ہیں.