نئی دہلی: پاک بحریہ کی بڑھتی ہوئی طاقت نے بھارتی نیوی میں تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے۔ بھارتی نیول چیف ایڈمرل دنیش تریپاٹھی نے پریس کانفرنس میں پاکستان کی جنگی صلاحیتوں، خاص طور پر جدید آبدوزوں اور جنگی جہازوں کی شمولیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بحری طاقت میں اضافے سے بھارتی نیوی کی حکمت عملی میں بڑی تبدیلیاں لانے کی ضرورت پیش آ رہی ہے۔
پاک چین دفاعی تعلقات اور ترکی اور بنگلہ دیش کے ساتھ پاکستان کے بڑھتے تعلقات نے بھارت کے لیے مزید چیلنجز پیدا کر دیے ہیں۔ ایڈمرل تریپاٹھی نے کہا کہ بھارتی نیوی کو ہمسایہ ممالک کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کے لیے نئی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔
پاک بحریہ کی امن مشقوں کی کامیابی نے بھارتی نیوی کو مزید پریشان کر دیا ہے، اور آئندہ فروری میں پاکستان ایک بار پھر امن مشقوں کی میزبانی کرے گا، جس سے بھارتی نیوی کی تشویش مزید بڑھ گئی ہے
تبصرے بند ہیں.