بلوچستان کے ضلع دکی میں شدید ژالہ باری ، 42 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

57

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع دکی میں حالیہ ژالہ باری نے 42 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، جس کے بعد علاقے میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ مختلف علاقوں میں ہونے والی ژالہ باری نے سولر پینلز اور درختوں کو شدید نقصان پہنچایا، جس کی وجہ سے مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 

دوسری طرف، وادی نیلم کے مشہور سیاحتی مقامات اڑانگ کیل اور اپر گریس میں برفباری کے بعد مناظر نے ایک سفید چادر اوڑھ لی ہے، جو ان علاقوں کی خوبصورتی کو مزید نکھار رہا ہے۔

 

سندھ کے شہروں میں صبح اور رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، اور کراچی میں آج سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

 

پیر کے روز ملک کے مختلف حصوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا، جہاں لہیہ میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ، اسکردو، گوپس، ہنزہ میں منفی 3 اور کالام میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

موسم کی شدت کے پیش نظر عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں سفر کرتے وقت مزید احتیاط ضروری ہے۔

تبصرے بند ہیں.