ٹرمپ کی اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی نہ ہونے پر مشرق وسطیٰ کو سنگین نتائج کی دھمکی

76

واشنگٹن : نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی نہ ہونے کی صورت میں مشرق وسطیٰ کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر 20 جنوری کو ہونے والی ان کی حلف برداری سے پہلے یرغمالیوں کو آزاد نہیں کیا گیا تو مشرق وسطیٰ میں حالات بہت خراب ہو جائیں گے۔

 

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ جن لوگوں نے یہ مظالم کیے ہیں، انہیں سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان مجرموں کو ایسا سبق سکھایا جائے گا جو امریکی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ یرغمالیوں کو فوراً رہا کیا جائے۔

 

اس سے پہلے، حماس نے کہا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے دوران 33 اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہو چکے ہیں اور کچھ لاپتا ہیں۔ حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ اگر وہ اپنے یرغمالیوں کو بچانا چاہتا ہے تو اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.