اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی تاریخ میں توسیع کی جا سکتی ہے، اور اس حوالے سے فیصلہ آج کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق، اب تک ملک بھر سے 54 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور آج درخواستیں جمع کرنے کا آخری دن ہے، تاہم رات تک مزید درخواستوں کا آنے کا امکان ہے۔
انہوں کا مزید کہنا ہے کہ سرکاری حج سکیم کا کوٹہ 3 دسمبر تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ اس سال درخواستوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ ریگولر حج سکیم کے تحت قسطوں میں ادائیگی کی سہولت ہے، جس سے زیادہ افراد کو حج کی درخواست دینے کا موقع ملا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ درخواستوں کی تکمیل کے بعد حج پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی، اور اسی شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائش اور دیگر انتظامات کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی سعودی عرب میں حج کے دوران رہائش، خوراک، ٹرانسپورٹ اور دیگر خدمات کا انتظام بھی مکمل کیا جائے گا۔
سمندر پار پاکستانیوں کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ 3 دسمبر تک اپنی سپانسرشپ بھجوا کر سرکاری حج سکیم میں شامل ہو سکتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.