دبئی: پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے 2024 کے ایشیا کپ میں یو اے ای کو 69 رنز سے شکست دے کر اپنی مسلسل دوسری فتح حاصل کی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔ شاہزیب خان نے شاندار سنچری بناتے ہوئے 132 رنز اسکور کیے، جس میں 6 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ ان کے ساتھ محمد ریاض اللہ نے بھی 106 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
یو اے ای کی ٹیم بڑے ہدف کے تعاقب میں 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز تک محدود رہی، اور پاکستان نے یہ میچ 69 رنز سے جیتا۔ پاکستان کی بولنگ کا اہم کردار عبدالسبحان نے ادا کیا، جنہوں نے 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد احمد نے 2 وکٹیں لیں۔
یہ کامیابی پاکستانی ٹیم کے لیے ایک بڑی تسکین ہے، کیونکہ اس سے پہلے انہوں نے اپنے روایتی حریف بھارت کو بھی 43 رنز سے شکست دی تھی۔
تبصرے بند ہیں.