اسلام آباد:کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں واٹس ایپ کی سروس متاثر ہو رہی ہے، جس کے باعث صارفین کو ویڈیو میسجز اور وائس نوٹس ڈاؤن لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق، واٹس ایپ پر ڈاؤن لوڈنگ کی رفتار سست ہوگئی ہے، جس سے روزانہ کے کاموں میں خلل پیدا ہو رہا ہے۔ اس دوران وزیر مملکت برائے آئی ٹی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں موبائل ڈیٹا کی سروس معمول کے مطابق چل رہی ہے، تاہم واٹس ایپ کی سروس میں مشکلات کا سامنا کیا جا رہا ہے۔
یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی ہے جب ملک میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) سروس پہلے ہی بند ہو چکی ہے۔
تبصرے بند ہیں.