گوگل کا صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے لوکیشن ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کا اعلان

104

سان فرانسسکو: گوگل نے صارفین کی پرائیویسی کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے گوگل میپس سے لوکیشن ہسٹری خودکار طور پر ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔

اب گوگل میپس پر صارفین کی لوکیشن ہسٹری صرف تین ماہ تک محفوظ رہے گی، اور اس کے بعد پرانی معلومات خود بخود حذف کر دی جائیں گی۔ یہ عمل یکم دسمبر 2024 سے شروع ہوگا۔

گوگل کے مطابق، یہ قدم صارفین کی ذاتی معلومات کو غیرضروری استعمال سے بچانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ اس سے پہلے لوکیشن ڈیٹا گوگل کلاؤڈ پر محفوظ ہوتا تھا، لیکن 2023 میں اسے صارف کی ڈیوائس پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ اب اس ڈیٹا کو تین ماہ کے بعد مکمل طور پر ڈیلیٹ کرنے کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔

گوگل نے اپنی بلاگ پوسٹ اور ای میلز کے ذریعے اس فیصلے سے متعلق معلومات فراہم کی ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صارفین کی پرائیویسی کا تحفظ یقینی بنانے اور ان کا اعتماد بحال رکھنے کے لیے ضروری تھا۔

تبصرے بند ہیں.