سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، پنجاب میں 34 دہشت گردوں کی گرفتاری

72

لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر 242 آئی بی آپریشنز کے دوران 34 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق، یہ کارروائیاں لاہور، بہاولنگر، گجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی، سرگودھا، چکوال، جہلم، گجرات اور رحیم یارخان میں کی گئیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں مختلف کالعدم تنظیموں کے 11 انتہائی خطرناک دہشت گرد بھی شامل ہیں، جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا۔ حکام کے مطابق، یہ دہشت گرد لاہور میں ایک سرکاری عمارت کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ، رواں ماہ کے دوران 7,536 کومبنگ آپریشنز کے نتیجے میں 637 مشتبہ افراد بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.