واشنگٹن : امریکا نے بھارتی ارب پتی تاجر گوتم اڈانی پر فراڈ اور رشوت ستانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔
ان پر تقریباً 26.5 کروڑ ڈالر کی رشوت دینے کا الزام ہے، اور ان کے بھتیجے ساگر اڈانی کے خلاف بھی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ دونوں کو ممکنہ طور پر امریکا میں بھارتی سفارتی حکام کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔
امریکی حکام نے گوتم اڈانی کے خلاف فردِ جرم عائد کر دی ہے، اور ان پر دھوکہ دہی کے الزامات بھی ہیں۔ اڈانی گروپ نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
گوتم اڈانی بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں، اور ان پر یہ الزام بھی لگتا رہا ہے کہ وہ اپنے سیاسی تعلقات کا فائدہ اٹھا کر کاروبار کرتے ہیں، تاہم اڈانی نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.