امن و امان کی صورتحال کے بعد کوئٹہ سے معطل کی گئی ٹرین سروس دوبارہ بحال

47

کوئٹہ: کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس آج سے دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ چند روز قبل کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے کی وجہ سے سکیورٹی کے پیش نظر ٹرین سروس معطل کر دی گئی تھی۔

 

تاہم اب ریلوے حکام نے صورتحال کو بہتر قرار دیتے ہوئے ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

آج صبح پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس روانہ ہو گئی ہے، جبکہ چمن کے لیے ٹرین سروس ابھی بھی معطل ہے۔ محکمہ ریلوے نے 4 دن قبل بم دھماکے کے بعد حفاظتی وجوہات کی بنا پر سروس کو معطل کیا تھا، جس کے بعد سکیورٹی انتظامات کو مضبوط کرنے کے بعد اب دوبارہ سفر شروع کیا جا رہا ہے۔

 

یاد رہے کہ ہفتہ کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے بم دھماکے میں 28 افراد جاں بحق ہو گئے تھے اور 60 سے زائد زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد سکیورٹی کے سخت اقدامات کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.