واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن اور نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے اقتدار کی پرامن منتقلی پر تبادلہ خیال کیا۔
بائیڈن نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اقتدار کی منتقلی کو ہموار اور پرامن بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، جس پر ٹرمپ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس تبدیلی کو سراہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ عمل آسان اور بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاست ایک مشکل اور پیچیدہ میدان ہے، لیکن آج کی ملاقات میں ماحول مختلف تھا، جو ایک مثبت تبدیلی کی علامت ہے۔
اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے داخلی اور خارجی امور پر بھی بات کی، جن میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور یوکرین کی جنگ شامل تھیں۔ ملاقات کے دوران بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار گفتگو ہوئی، اور بائیڈن نے ٹرمپ سے مصافحہ بھی کیا۔
سیکرٹری وائٹ ہاؤس کے مطابق، ٹرمپ اپنے ساتھ مختلف سوالات لے کر آئے تھے جن پر تفصیلی گفتگو کی گئی.
تبصرے بند ہیں.