سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

86

راولپنڈی :میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات پر مبنی آپریشن کیا، جس کے دوران دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

 

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے فورسز پُرعزم ہیں اور دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ یہ آپریشن ملک میں امن و امان برقرار رکھنے اور عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

 

 

سیکیورٹی فورسز نے اس آپریشن میں بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ناپاک ارادے ناکام بنائے۔ فورسز کا عزم ہے کہ عوام کے تعاون سے دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرکے ملک کو پرامن بنایا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.