پنجاب اسمبلی کااجلاس آج ، ایجنڈا جاری

73

لاہور : پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج  دوپہر 2 بجے شروع ہوگا، جس میں اہم امور زیر بحث آئیں گے۔

 

اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے، اور اس کا آغاز تلاوت قرآن پاک، نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانے سے ہوگا۔

 

اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق سوالات کے جوابات دیے جائیں گے، جس سے صوبے کی تعلیم کے حوالے سے اہم مسائل پر روشنی پڑ سکتی ہے۔

 

حکومتی بزنس میں اہم آڈٹ رپورٹس پیش کی جائیں گی، جن میں سٹی ڈسٹرکٹ فیصل آباد کی یونین ایڈمنسٹریشن کے آڈٹ کی رپورٹ شامل ہے۔ یہ آڈٹ رپورٹس 2016-17 کے آڈٹ ایئر کے متعلق ہیں، اور اس کے علاوہ مزید چھ دیگر آڈٹ رپورٹس بھی ایوان میں پیش کی جائیں گی۔

 

اس کے علاوہ، اسمبلی میں تحاریک التوائے کار، تحریک استحقاق اور نقطہ اعتراض پر بھی بحث کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.