زمبابوے: واٹس ایپ گروپ ایڈمنز کے لیے نئی لائسنس شرط متعارف

93

 

ہرارے: زمبابوے کی حکومت نے واٹس ایپ گروپ ایڈمنز کے لیے لائسنس کی نئی شرط متعارف کرادی ہے، جس کا مقصد سوشل میڈیا پر گمراہ کن خبروں کی روک تھام اور احتساب کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق، اس نئی پالیسی کے تحت واٹس ایپ گروپ ایڈمنز کو لائسنس حاصل کرنے کے لیے فیس ادا کرنی ہوگی، جو گروپ کی نوعیت کے مطابق 50 ڈالر سے 2500 ڈالر تک ہو سکتی ہے۔

زمبابوے کی وزیر اطلاعات مونیکا مٹسوانگوا نے اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ لائسنسنگ کا یہ عمل تشدد اور افراتفری پھیلانے والی غلط خبروں کے ذرائع کی نشاندہی کرنے میں مدد دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پالیسی کے ذریعے حکومت سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔

نئی لائسنسنگ پالیسی کے تحت گروپ ایڈمنز کو اپنی ذاتی معلومات فراہم کرنی ہوں گی، جس سے پرائیویسی کے مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ حکومت نے اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ملک میں سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.