2028 تک سودی نظام کے خاتمے کا اعلان:مولانا فضل الرحمن

100

لندن: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ 2028 تک پاکستان کے تمام محکموں سے سود کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ لندن کی ایک مسجد میں خطاب کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور بقا کے لیے اسلامی نظام کا نفاذ ضروری ہے، اور سودی نظام کا خاتمہ کیے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔

 

 

 

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ اور معیشت کی بہتری کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اور 26 ویں آئینی ترمیم میں سودی نظام کے خاتمے کو آئین کا حصہ بنایا گیا ہے۔

 

 

 

مولانا فضل الرحمن نے اس بات پر زور دیا کہ آئین ہمارا مشترکہ اثاثہ ہے اور اس کا احترام کرنا ضروری ہے۔ جمہوریت اور اسلامی نظام کی بقا کے لیے پاکستان بھر میں تحریک جاری رکھیں گے۔

 

 

پاکستان کے امن کے حوالے سے مولانا نے کہا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم، 26ویں آئینی ترمیم اور جمہوریت کی توہین ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی کو شک کی بنیاد پر 90 دن تک تحویل میں رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور ایک محفوظ پاکستان کے لیے ہم مضبوط فوج کے حامی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.