اسلام آباد:پنجاب میں سموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں مصنوعی بارش کا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کل بادل موجود ہوئے تو مصنوعی بارش کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے محکمہ ماحولیات اور دیگر متعلقہ ادارے راولپنڈی میں تیاریاں مکمل کر چکے ہیں۔
یہ تجربہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہوگا، جس کا مقصد سموگ کے اثرات کو کم کرنا ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں بھی مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق، اگر راولپنڈی میں یہ تجربہ کامیاب رہتا ہے تو جلد ہی لاہور میں بھی مصنوعی بارش کا منصوبہ بنایا جائے گا۔ کل پیر کے روز بادلوں کی موجودگی میں یہ عمل کیا جائے گا جس میں محکمہ موسمیات سمیت متعدد ادارے شامل ہوں گے۔
تبصرے بند ہیں.