پاکستان نے آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیت لی، محمد رضوان دوسرے پاکستانی کپتان بن گئے

126

 

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی۔ اس کامیابی کے بعد محمد رضوان آسٹریلیا میں سیریز جیتنے والے دوسرے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں۔ اس سے قبل 2002 میں وقار یونس کی قیادت میں پاکستان نے آسٹریلیا میں سیریز جیتی تھی۔

جیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے اس فتح کو قوم کے لیے ایک یادگار لمحہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں کھیلنا ہمیشہ ایک مشکل چیلنج ہوتا ہے، لیکن ہماری ٹیم کے باؤلرز نے بہترین کارکردگی دکھائی اور اوپنرز نے ہدف تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم نے بطور کپتان اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا ہے اور پوری پاکستانی قوم کی دعائیں اور حمایت ٹیم کے ساتھ ہیں۔

محمد رضوان نے آخر میں اس جیت کو قوم کے نام کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستانی قوم کی محبت اور حمایت کا نتیجہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.