افغان کرکٹر محمد نبی کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، چیمپئنز ٹرافی کے بعد کھیل کو خیرباد کہیں گے

101

کابل:  افغانستان کے سینئر آل راؤنڈر محمد نبی نے چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نصیب خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ محمد نبی نے اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے بورڈ کو مطلع کر دیا ہے اور چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے فارمیٹ چھوڑ دیں گے۔

نصیب خان کے مطابق، محمد نبی نے چند ماہ پہلے اس موضوع پر بات کی تھی اور عندیہ دیا تھا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ کو چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ بورڈ محمد نبی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے اور انہیں مکمل حمایت فراہم کرے گا۔

یاد رہے کہ 39 سالہ محمد نبی نے 2019 میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہا تھا۔ انہوں نے 2009 میں افغانستان کے لیے اپنا ڈیبیو کیا اور امکان ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اپنی کرکٹ جاری رکھیں گے۔

تبصرے بند ہیں.