فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک کھلاڑی ہلاک، پانچ زخمی

96

پیرو: پیرو کے ایک فٹبال میچ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ایک کھلاڑی ہلاک ہوگیا اور پانچ دیگر کھلاڑی زخمی ہو گئے۔

 

یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب میچ کے دوران طوفانی ہوائیں چلنے لگیں اور پھر بارش کے ساتھ طوفان کی شدت میں اضافہ ہو گیا، جس کے باعث میچ کو روک دیا گیا۔

 

میچ روکنے کے بعد جب کھلاڑی گراؤنڈ سے باہر آرہے تھے، تو اچانک آسمانی بجلی گر گئی، جس کی زد میں آ کر ایک 39 سالہ کھلاڑی ہلاک ہوگیا۔ اس کے علاوہ پانچ دیگر کھلاڑی شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

تبصرے بند ہیں.