مریم نواز کا لندن کا دورہ تبدیل، کل جنیوا روانہ ہونے کا فیصلہ

212

لاہور :  پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے لندن کے دورے کا شیڈول تبدیل ہوگیا ہے۔

 

مریم نواز اب آج کی  بجائے کل پاکستان سے براہ راست جنیوا روانہ ہوں گی، جہاں وہ اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ چند دن گزاریں گی۔

 

نواز شریف پہلے ہی لندن میں موجود ہیں اور وہ جنیوا پہنچ کر مریم نواز کے ساتھ چار دن قیام کریں گے، اس کے بعد دونوں لندن واپس آئیں گے۔

گزشتہ روز نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کے لندن آنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے صرف "انشاء اللہ” کہا۔

 

تبصرے بند ہیں.