واشنگٹن : امریکا کے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں مختلف ریاستوں میں پولنگ کے اوقات پاکستانی وقت کے مطابق سامنے آ گئے ہیں، جس کے مطابق انتخابی عمل بدھ تک جاری رہے گا۔
ان انتخابات میں اہم کردار ادا کرنے والی ریاستوں (سوئنگ سٹیٹس) میں ووٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے اور پاکستانی وقت کے مطابق ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے۔
پاکستانی وقت کے مطابق، نارتھ کیرولائنا میں پولنگ سب سے پہلے شام 3 بجے شروع ہوگی، جو بدھ صبح 4 بجے تک جاری رہے گی۔ اس کے بعد نیو جرسی میں پولنگ شام 3 بجے سے بدھ صبح 5 بجے تک ہوگی، جبکہ اوہائیو میں پولنگ شام 3 بجے سے بدھ صبح 4 بجے تک جاری رہے گی۔
پینسلوینیا اور جارجیا میں پولنگ شام 4 بجے سے شروع ہوگی اور بدھ صبح 5 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ سائوتھ کیرولائنا اور کولمبیا میں پولنگ شام 4:30 بجے سے بدھ صبح 6 بجے تک ہوگی۔ مشی گن میں پولنگ کا عمل پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے صبح 6 بجے تک جاری رہے گا، اور نیواڈا میں شام 5 بجے سے بدھ صبح 4 بجے تک رائے دہی کا عمل جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ، ایریزونا اور لوزیانا میں پولنگ شام 5 بجے سے بدھ صبح 6 اور 7 بجے تک جاری رہے گی۔
فلوریڈا، کیلیفورنیا اور کولوراڈو میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے سے بدھ صبح 6 یا 7 بجے تک پولنگ جاری رہے گی۔ جبکہ ٹیکساس میں شام 6 بجے سے بدھ صبح 6 بجے تک، اور میکسیکو میں شام 6 بجے سے بدھ صبح 6 بجے تک ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.