ایاز صادق نے جوڈیشل کمیشن کے لیے حکومت اور اپوزیشن سے ارکان کے نام طلب کر لیے

310

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے حکومت اور اپوزیشن سے ارکان کے نام طلب کر لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، دونوں جماعتوں سے دو دو نام مانگے گئے ہیں، جن میں سے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے چار اراکین جوڈیشل کمیشن میں شامل کیے جائیں گے۔

تحریک انصاف نے بھی اس کمیشن میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے، جو پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں سامنے آیا۔ اعلامیہ کے مطابق، پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے ارکان کی نامزدگی پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ 13 اراکین پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کی ذمہ داریاں بڑھائی گئی ہیں، اور یہ کمیشن سپریم کورٹ، ہائیکورٹس اور شرعی عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کرے گا۔

تبصرے بند ہیں.