لاہور : محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، لیکن خیبرپختونخوا کے شمالی حصے، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں بارش اور بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور اس کے آس پاس شام یا رات میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ بلوچستان اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، البتہ لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں صبح کے وقت سموگ ہو سکتی ہے۔ مری، گلیات، اور راولپنڈی ڈویژن کے کچھ علاقوں میں بھی شام یا رات کو بارش کی پیشگوئی ہے۔
سندھ میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے چترال، دیر، سوات اور قریبی شمالی علاقوں میں بھی بارش اور تیز ہواؤں کی توقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہیں گے اور بارش ہونے کا امکان ہے۔
تبصرے بند ہیں.