راولپنڈی: پاکستان نے انگلینڈ کو پنڈی ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔ یہ فیصلہ کن میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں میزبان ٹیم نے 36 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔
انگلینڈ نے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز کا آغاز 24 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔ ان کی کارکردگی مایوس کن رہی؛ زیک کرالی 2، بین ڈکٹ 12 اور اولی پوپ صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہیری بروک نے کچھ مزاحمت کی، لیکن وہ 26 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔
کپتان بین سٹوکس بھی صرف 3 رنز بنا کر واپس لوٹ گئے، اور جمی سمتھ نے بھی اتنے ہی رنز بنائے۔ تجربہ کار بلے باز جو روٹ نے 33 رنز بنائے، لیکن انہیں بھی نعمان علی نے آؤٹ کر دیا۔ گُس ایٹکنسن 97 کے مجموعے پر ساجد خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے، اور آخری وکٹیں بھی جلد گر گئیں۔
پاکستان کے سپنرز نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نعمان علی نے 6 اور ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 267 رنز بنائے تھے، جبکہ پاکستان نے 344 رنز بنا کر اپنی اننگز کا اختتام کیا۔
تبصرے بند ہیں.