واشنگٹن: فیفا نے نئی ورلڈ رینکنگ جاری کی ہے، جس میں عالمی چیمپئن ارجنٹائن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ فرانس دوسرے، سپین تیسرے، اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہیں، جبکہ برازیل پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔
پاکستان ایک درجے گر کر 198 ویں نمبر پر آگیا ہے، جبکہ بھارت 125 ویں نمبر پر ہے۔ افغانستان، نیپال، اور مالدیپ نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جن کی پوزیشنیں بالترتیب 151، 163، اور 176 ہیں۔
خواتین کی رینکنگ میں امریکا پہلے، انگلینڈ دوسرے، اور اسپین تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان کی خواتین کی ٹیم 158 ویں پوزیشن پر ہے۔
تبصرے بند ہیں.