ترکیہ نے ایران کی پروازیں معطل کر دیں

111

 

انقرہ: ترکی کی فضائی کمپنیوں ‘ترکش ایئر لائنز’ اور ‘پگاسس’ نے ممکنہ اسرائیلی ردعمل کے خدشات کے پیش نظر یکم نومبر تک ایران کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔

یہ فیصلہ اسرائیل کے ایران پر متوقع حملے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ دونوں کمپنیوں نے تہران، شیراز اور اصفہان جیسے مختلف شہروں کی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

ترکش ایئر لائنز نے اپنی ویب سائٹ پر اس کی تصدیق کی ہے، جبکہ ‘پگاسس’ نے مسافروں کی بکنگ بھی روک دی ہے۔

تبصرے بند ہیں.