پی ٹی آئی نے اپنے 4اراکین قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے

89

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے 4 اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی قیادت سے رابطہ نہ رکھنے پر شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں۔

جن اراکین کو یہ نوٹس ملا ہے، ان میں شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی، اسلم گھمن، مقداد علی خان، اور ریاض فتیانہ شامل ہیں۔

 

یہ کارروائی 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران پارٹی قیادت سے عدم رابطے پر کی گئی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کچھ آزاد اراکین، جیسے اورنگزیب کھچی، عثمان علی، اور ظہور قریشی، بھی قیادت سے رابطے میں نہیں تھے، اور ان کے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالنے کا خدشہ تھا۔

 

اس صورتحال کے پیش نظر پی ٹی آئی نے اپنے اراکین کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔

تبصرے بند ہیں.