سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی

133

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 979 روپے ہو گئی ہے۔

 

اس مہینے میں سونے کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 8 ہزار روپے سے زیادہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار روپے سے زیادہ بڑھ چکی ہے۔ 19 اکتوبر کو فی تولہ سونا 900 روپے اضافے سے 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونا 772 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 598 روپے کا ہوگیا۔

اس سے پہلے 18 اکتوبر کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے بڑھ کر 2 لاکھ 80 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی تھی، اور 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار 826 روپے ہوگئی۔ 17 اکتوبر کو بھی سونے کی قیمت 700 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی سطح پر جاری کشیدگی سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ہے، جس کے باعث یہ قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.