فخر زمان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے شوکاز نوٹس کا جواب

200

کراچی: سابق کپتان بابر اعظم کو ٹیم سے باہر کرنے کے معاملے پر فخر زمان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، فخر زمان کا جواب موصول ہونے کے بعد پی سی بی یہ فیصلہ کرے گا کہ آیا انہیں دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم میں شامل کیا جائے یا نہیں۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پاکستان ٹیم کا اعلان کل، یعنی پیر، کو کیا جائے گا۔

فخر زمان نے بابر اعظم کے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے پر ایک بیان میں تشویش کا اظہار کیا تھا، اور کہا کہ اس فیصلے سے منفی پیغام جائے گا۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ویرات کوہلی کو خراب فارم کے باوجود تین سال تک ٹیم سے باہر نہیں کیا۔ فخر زمان کا کہنا تھا کہ فیصلے جلد بازی میں کرنے کے بجائے کھلاڑیوں کی حفاظت کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے انگلینڈ کیخلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچز کیلئے بابراعظم، سرفراز احمد، شاہین اور نسیم شاہ کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.