لاہور : لاہور میں چھٹی کے دن کے باوجود فضائی آلودگی میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی، اور شہر بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔
آج شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 409 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو خطرناک سطح کی نشاندہی کرتا ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی سطح مزید تشویشناک ہے۔ برکی روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 593، ڈی ایچ اے میں 451، اور ٹھوکر نیاز بیگ میں 416 تک پہنچ چکا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، آج لاہور کا درجہ حرارت کم سے کم 21 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے، جبکہ ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، جو آلودگی کے پھیلاؤ میں کمی کے لیے ناکافی ہے۔
تبصرے بند ہیں.