تمام سیاسی جماعتوں نے آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق کر لیا ہے:فاروق ستار

168

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق کر لیا ہے اور جو ڈرافٹ تیار کیا گیا ہے، وہ تقریباً حتمی ہے۔

خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق دینے کی تجویز ایم کیو ایم نے دی تھی، جس پر زیادہ تر اراکین نے اتفاق کیا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ آئینی ترمیم کے مسودے پر عمومی طور پر سب جماعتیں متفق ہیں اور کل کا ڈرافٹ سب کو منظور ہے، جبکہ تحریک انصاف اس پر تکنیکی اعتراضات کے بجائے سیاسی بنیادوں پر مخالفت کر رہی ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ جب تک یہ مسودہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش نہیں ہوتا، اسے حتمی نہیں کہا جا سکتا۔

تبصرے بند ہیں.