پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 2 لاکھ 80 ہزار روپے فی تولہ سے بڑھ گئی

210

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 2 لاکھ 80 ہزار روپے فی تولہ سے بڑھ گئی ہے۔ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آج پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 280,900 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,572 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا، اور یہ 240,826 روپے ہو گئی۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 2,700 ڈالر سے زیادہ ہو کر 2,712 ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں ممکنہ کمی کی توقعات کی وجہ سے سونے میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.