کی جیت بہت اہم تھی،کبھی بھی بطور کپتان رسک لینے سے گریز نہیں کیا:شان مسعود

49

ملتان: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ آج کی جیت بہت اہم تھی، اور انہوں نے کبھی بھی بطور کپتان رسک لینے سے گریز نہیں کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے نعمان علی اور ساجد خان کی شاندار باؤلنگ کی تعریف کی اور بتایا کہ پوری ٹیم نے مل کر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے یہ جیت ممکن ہوئی۔

شان مسعود نے کامران غلام کی شمولیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ورلڈ نمبر ون بیٹر کی جگہ ٹیم میں شامل کرنا آسان نہیں تھا، لیکن کامران نے پہلی اننگ میں شاندار سنچری بنا کر اپنی قابلیت ثابت کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے بعد انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں تبدیلی کا منصوبہ بنایا گیا تھا، اور ہر کھلاڑی نے اپنے حصے کا کام بہتر طور پر کیا۔

کپتان نے کہا کہ بعض چیزیں فوری طور پر ٹھیک نہیں ہو سکتیں، اور جیت کے لیے 20 وکٹیں حاصل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے تنقید کو مثبت انداز میں لینے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ انہیں پچھلی دو سیریز کی شکست کا افسوس ہے، خاص طور پر جب وہ کئی میچز میں بہت قریب پہنچے۔ انہوں نے نئی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ مل کر یہ طے کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کے لیے کیا حکمت عملی اپنائی جائے، اور اس میں نعمان علی اور ساجد خان کی کارکردگی کو خاص طور پر سراہا۔

تبصرے بند ہیں.