حکومت پاکستان جو وعدہ کرتی ہے اس پر کھڑی نہیں رہتی:شاہد خاقان عباسی

126

 

کراچی : عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ حکومت پاکستان جو وعدہ کرتی ہے اس پر کھڑی نہیں رہتی۔ شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان جو وعدہ کرتی ہے اس پر کھڑی نہیں رہتی۔
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ کاکہنا تھا کہ اگر ڈالر 100روپے کا ہوتا تو معیشت نمو پارہی ہوتی۔ آج یونٹ 3روپے کا ہوتا، آئی پی پیز پاکستان کو کھا گئے۔
شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ مجھے پلانٹس کے نام یاد ہیں، کیپسٹی چارجز تقریباً 18روپے فی یونٹ بنتے ہیں۔اگر آج ڈالر 100روپے کا ہوتا تو یہ 18روپے 6روپے ہوتے، پاکستان سال کے 90ارب یونٹس بناتا ہے۔ ہم نے معیشت تباہ کردی ہے۔

تبصرے بند ہیں.