دوسرے ٹیسٹ کا پہلا دن اختتام پذیر، انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم نے 5 وکٹوں پر 259 سکور کرلیا

76

ملتان : دوسرا ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 5 وکٹوں پر 259 سکور بنالیا۔پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم ابتدائی دو کھلاڑی جلدی آئوٹ ہوئے ۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گری ۔ عبداللّٰہ شفیق کے بعد کپتان شان مسعود نے بھی بڑا سکور نہیں کیااور پویلین لوٹ گئے۔ صائم ایوب اور کامران غلام نے اچھی پرفارمنس دی اور نصف سنچریاں مکمل کیں۔اس کے بعدنائب کپتان سعود شکیل بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے اور 4 رنز بنا پائے ۔کامران غلام نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بنائی۔
کامران غلام 118 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے ۔قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے۔ اس وقت محمد رضوان 37 اور سلمان علی آغا 5 رنز بنا کر کریز پر ہیں اور بیٹنگ کررہے ہیں۔انگلینڈ کی طرف سے جیک لیچ نے 2 کھلاڑی جبکہ میتھیو پوٹس، بریڈن کارز اور شعیب بشیر نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

تبصرے بند ہیں.