سیاست دانوں کے بعد آئینی ترامیم کے معاملے میں سول سوسائٹی نے بھی اتفاق کرلیا ہے:بلاول بھٹو

76

اسلام آباد:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ سیاست دانوں کے بعد آئینی ترامیم کے معاملے میں سول سوسائٹی نے بھی اتفاق کرلیا ہے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر بلاول بھٹو نے کہاکہ سیاست دانوں کے بعد آئینی ترامیم کے معاملے میں سول سوسائٹی نے بھی اتفاق کرلیا ہے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ موجودہ سیاست یا کسی فرد سے متعلق اپنی ذاتی رائے کو آئینی عدالت کی جائز ضرورت پر حاوی نہ ہونے دیں۔
انہوں نے کہاکہ اگست دو ہزار تئیس میں سول سوسائٹی نے میثاق جمہوریت ٹو پوائنٹ زیرو کا مطالبہ کیا جس کا مقصد میثاق کے نامکمل ایجنڈے کو پورا کرنا تھا

تبصرے بند ہیں.