جنیوا : ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان کے ٹریکوما فری ملک ہونے پر پاکستان کو مبارکباد دی ہے ۔
عالمی ا دارہ صحت کی جانب سے ٹریکوما فری کنٹری کا مبارکباد کا خط وزیراعظم کے حوالے کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھاکہ آج پاکستان کی تاریخ کا خوش نصیب دن ہے۔آج پاکستان سے ٹریکوما کے خاتمے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وفاق ، صوبائی حکومتوں اور دیگر تنظیموں نے بھی ملکر کوشش کی۔
پاکستان سے ٹریکوما کے خاتمے کا اعلان تاریخی ہے کروڑوں لوگوں کی بروقت علاج سے بینائی بچ گئی ،امید ہے ٹریکوما کی بیماری دوبارہ پاکستان میں نہیں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پولیو اورہیپاٹائٹس کے خاتمے کی بھی ضرورت ہے ،وفاقی حکومت پولیو اور ہیپاٹائٹس کے خاتمے میں صوبوں کی معاونت کرے گی ۔
وزیراعظم نے کہا امید ہے کہ احتیاطی تدابیر اور نگرانی سے ٹریکوما دوبارہ نہیں لوٹے گی زندگی کے ہر مرحلے میں شانہ بشانہ ہو کر محنت کرنے سے ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.