ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

99

لاہور :  محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، شمال مشرقی اور وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔

 

اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

 

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، میا نوالی، سرگودھا، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد اور گرد و نواح میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

 

قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، خانیوال، ملتان، بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

 

شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، بونیر، مالاکنڈ، دیر، سوات، باجوڑ، مہمند، خیبر کوہستان، اورکزئی اورکرم میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

 

کوہاٹ ہنگو،کرک، بنوں، لکی مروت، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

 

بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات میں تھرپارکر اور گرد و نواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

 

کشمیرمیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھاربارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.