وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

96

واشنگٹن:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم کی سیکریٹری جنرل سے ہونے والی اس ملاقات  میں  مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جارحانہ کارروائیوں پر پاکستان کی شدید تشویش کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسل کشی مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے غیر مشروط فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

شہباز شریف نے سیکریٹری جنرل کو جموں و کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جارحانہ کارروائیوں پر پاکستان کی شدید تشویش کا اظہار کیا اور جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تنازع کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے سیکریٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کو یقینی بنانے کے لیے اپنے اثرو رسوخ کا استعمال کریں۔

انہوں نے اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر اور دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کو روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔شہباز شریف نے سال 26۔2025 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

تبصرے بند ہیں.