لائنز نے مارخورز کو 35 رنز سے شکست دے دی

156

فیصل آباد : میچ میں لائنز نے پہلے کھیلتے ہوئے 6  وکٹ پر 367 رنز بنائے۔ عرفان خان نے 56 گیندوں پر 5 چھکوں اور 10چوکوں کی مدد سے 100 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، خوشدل شاہ نے 73، عبداللہ شفیق نے 52 اور امام الحق نے 51 رنز بنائے، مارخورز  کی جانب سے زاہد محمود نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

 

368 رنز کے ہدف کے جواب میں مارخورز کے اوپنر فخر زمان نے شاندار آغاز کیا لیکن دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرتی گئیں،بسم اللہ خان 20، کامران غلام 8، افتخار احمد 25 اور محمد رضوان 20، عبدالصمد 42  رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ  فخر زمان نے 82 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

 

 

لیٹ آرڈر میں سلمان علی آغا نے 4 چھکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے لیکن ان کی وکٹ گرتے ہی مارخورز کی جیت کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں، مارخورز کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9  وکٹ پر 332 رنز بناسکی اور یوں لائنز نے میچ 35 رنز سے جیت لیا۔

 

 

 

 

لائنز کی جانب سے شاہین آفریدی،عامر یامین ، احمد دانیال اور خشدل شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ، لائنز کی ایونٹ میں یہ پہلی کامیابی ہے، اس نے اب تک 3 میچ کھیلے ہیں جس میں 2 میں شکست ہوئی۔

 

 

 

 

دوسری جانب مارخورز 4 میچز میں 3 میں کامیابی کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہے۔

تبصرے بند ہیں.