شمالی وزیر ستان:رزمک بازار میں دھماکہ، 4  افراد جاں بحق ، 15 زخمی 

47

پشاور :شمالی وزیر ستان کی تحصیل رزمک بازار میں دھماکہکا واقعہ پیش آیا ہے۔  پولیس کے مطابق دھماکے میں4  افراد جاں بحق ہو ئے جبکہ 15افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور قانون نافذکرنیوالے اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی ہے۔

پولیس  کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو تحصیل ہسپتال رزمک منتقل کیا جارہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.